وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی اسکیم کے تحت وفاقی حکومت ملک بھر میں چھوٹے کاروباری اداروں اور افراد کے بجلی کے بل ادا کرے گی،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی اسکیم کے تحت وفاقی حکومت 3 ماہ تک ملک بھر میں 35 لاکھ چھوٹے کاروباری اداروں اور افراد کے بجلی کے بل ادا کرے گی۔ پیر کو سماجی رابطوں ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سکیم سے 80 فیصد …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی اسکیم کے تحت وفاقی حکومت 3 ماہ تک ملک بھر میں 35 لاکھ چھوٹے کاروباری اداروں اور افراد کے بجلی کے بل ادا کرے گی۔ پیر کو سماجی رابطوں ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سکیم سے 80 فیصد تجارتی اور صنعتی میٹروں کے حامل صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی نے اپنے ٹویٹ میں حماد اظہر کے کا م کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق صرف سندھ میں 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ صنعتی اور تجارتی اداروں وکاروبار کو براہ راست فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کے تحفظ کیلئے پیپلزپارٹی نے اسے بند کرنے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن بنانے کے علاوہ اورکیا کیا ہے۔