اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچا میتھو نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے متاثرین کی فوری مالی امداد کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش اور باعث تقلید ہیں، حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے تحت کورونا سے متاثرہ 7.5 ملین اضافی خاندانوں کی مالی معاونت کا پروگرام شروع کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ منگل کو …
کووڈ 19 کے متاثرین کی فوری مالی امداد کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش اور باعث تقلید ہیں،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک الانگو پاچا میتھو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچا میتھو نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے متاثرین کی فوری مالی امداد کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش اور باعث تقلید ہیں، حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے تحت کورونا سے متاثرہ 7.5 ملین اضافی خاندانوں کی مالی معاونت کا پروگرام شروع کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 24 فیصد آبادی کو مشکل کی اس گھڑی میں معاونت کی ضرورت ہے جن کی فوری مدد سے ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وباءسے معاشی طور پر خواتین زیادہ متاثر ہوئی ہیں اس کے علاوہ بیمار افراد اور بچے بھی بڑے متاثرین میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے امدادی پروگرام کے لئے 46 ملین درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ حکومت نے 7.3 ملین افراد کو 12 ہزار روپے کی ادائیگی کے لئے اہل قرار دیا ہے جن کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رقم ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فوری ردعمل بے نظیر سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور احساس کفالت پروگرام کے باعث ممکن ہو سکا جو سماجی تحفظ کے بڑے پروگرام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے متاثرین کی فوری مالی امداد کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش اور باعث تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیش ٹرانسفر پروگرام سے مستحق طبقات کو نہ صرف اضافی رقم ملی ہے بلکہ اس سے انہیں غربت اور بچوں کی صحت اور تعلیم کے متاثر ہونے سے بچانے میں مدد ملے گی۔








