وائرس کے بحران کے دوران معذور افراد کو یاد رکھیں ، سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس

اقوام متحدہ ۔ 6 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیاہے کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف کے خلاف لڑائی میں اربوں معذور افراد کو خاص طور پر مدنظر رکھیں۔   یہ بات انہوں نے معذور افراد کے بارے میں مطالعاتی رپورٹ کے اجراء پر جای اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا عام حالات میں بھی ، معذور …

اقوام متحدہ ۔ 6 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیاہے کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف کے خلاف لڑائی میں اربوں معذور افراد کو خاص طور پر مدنظر رکھیں۔   یہ بات انہوں نے معذور افراد کے بارے میں مطالعاتی رپورٹ کے اجراء پر جای اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا عام حالات میں بھی ، معذور افراد کی تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال اور آمدنی کے مواقع تک پہنچنے یا معاشرے میں حصہ لینے کا امکان کم ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری اس عدم مساوات کو تیز کرکے نئے خطرات پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ معذور افراد کو COVIDـ19 کے خلاف کے خلاف لڑائی میں اور بازیابی کی کوششوں کے مرکز میں رکھیں اور ان سے مشورہ کرکے انہیں مصروف کار رکھیں ۔انتونیو گٹیرس نے مزید کہا کہ ہمیں وبائی مرض کے دوران صحت کی دیکھ بھال اور زندگی بچانے کے طریقہ کار تک رسائی کے لئے معذور افراد کے مساوی حقوق کی ضمانت دینی چاہئے۔”

مزید خبریں