چوہدری محمدسرور کاگورنر ہاوس میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور۔6 مئی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کیڑے نکالنا چھوڑے اور کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے ۔ٹائیگر فورس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہر پاکستانی اس کا حصہ بن کر کورونا بحر ان سے متاثر ہونیوالے غر یب خاندانوں کی مدد کر سکتا ہے۔ ٹائیگر فورس کوکسی قسم کا معاوضہ یا مر اعات نہیں دی جائیگی …

لاہور۔6 مئی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کیڑے نکالنا چھوڑے اور کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے ۔ٹائیگر فورس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہر پاکستانی اس کا حصہ بن کر کورونا بحر ان سے متاثر ہونیوالے غر یب خاندانوں کی مدد کر سکتا ہے۔ ٹائیگر فورس کوکسی قسم کا معاوضہ یا مر اعات نہیں دی جائیگی ۔آنیوالے دنوں میں کورونا وباء میں خطر ناک شدت آرہی ہے ایس او پی پیز پر عمل میں کوتاہی کرنیوالے خود کورونا کاشکار ہوں سکتے اور دوسرے بھی انکی وجہ سے نشانہ بن سکتے ہیں۔ وہ بدھ کے روز گور نر ہائوس لاہور میںکورونا بحران میں غر یب خاندانوں کی مد د کر نیوالے سماجی ورکرز کو تعریفی اسناد تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب اور چوہدری قمر الزمان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں پہلے بھی تما م سیاسی جماعتوں سے اپیل کر چکاہو ں اور اب بھی ان سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ کورونا جیسے معاملات پر سیاست کر نا چھوڑ دیں کیونکہ یہ وقت غر یب خاندانوں کی امداد کر نے اور کورونا کے خلا ف فرنٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹر ز سمیت دیگر طبی عملے کیساتھ کھڑے ہونے کا ہے اس لیے اپوزیشن کو کورونا کیخلاف حکومتی اداروں کیساتھ ملکر کام کر نا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن ہر وقت اس سوچ میں ہوتی ہے کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کا تحفظ کر یں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا بحران سے بے روزگا ر ہونیوالے غر یب خاندانوں کی امداد کیلئے ٹائیگر فورس بنائی ہے اپوزیشن اس پر بھی بلاجواز تنقید کر رہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ٹائیگرز فورس کسی سیاسی مفادکے لیے نہیں صرف غر یب عوام کی خدمت کیلئے بنائی ہے انکو کوئی فنڈز ملیں گے اور نہ ہی انکو تنخواہ دی جائیگی اس لیے سب کو ٹائیگر زفورس کو سپورٹ کر نا چاہیے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ور ک کے ذریعے ابتک ہم 5لاکھ30ہزار سے زائد غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں اور مزید غر یب خاندانوں کی بھی مدد کی جا رہی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت بھی 1کروڑ20لاکھ سے زائد غر یب خاندانوں کو فی کس12ہزار روپے دے رہی ہے انشاء اللہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں غر یبوں کو تنہا نہیں چھوڑ یں گے بلکہ انکو گھر کی دہلیز پر راشن اور امداد بغیر کسی تفر یق کے تقسیم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر ادارے یہ بتا رہے ہیں کہ آنیوالے دنوں میں کورونا وائرس کی وباء مزید خطر ناک ہونے جارہی ہے اور ہزاروں لوگ اس کا نشانہ بن سکتے ہیں اس لیے سب کو کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں مشکل کی اس گھڑی میں سماجی ورکرز جس نیک نیتی کیساتھ کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں اسکی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے و ہ کم ہے اور تاریخ ایسے سماجی ورکرز کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ہم سب ملکر ہی کورونا کی وباء کو شکست دیں گے۔

مزید خبریں