اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت نے رمضان المبارک میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی بغیر کسی رکاوٹ کے فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور جہاں کہیں بھی بجلی …
رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت نے رمضان المبارک میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی بغیر کسی رکاوٹ کے فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور جہاں کہیں بھی بجلی کی خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے متلعقہ ٹیمیں فوری کارروائی کر کے بجلی بحال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔








