اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبارکو تحفظ اورفروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں سٹیٹ بنک اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے تعاون سے سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری کی افتتاحی تقریب میں کہی۔ افتتاحی تقریب میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ …
سکیور رجسٹری سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی گے، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبارکو تحفظ اورفروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں سٹیٹ بنک اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے تعاون سے سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری کی افتتاحی تقریب میں کہی۔ افتتاحی تقریب میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سمیت عالمی بنک، برطانیہ کا ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ڈی ایف آئی ڈی، سرمایہ کاری بورڈ، کارانداز اور وزارت خزانہ کی اعلی حکام نے شرکت کی۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکو تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت اپنی صلاحیت کے مقابلے میں صرف10 فیصد پیداوار دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مالیاتی سہولیات کی نامناسب رسائی کی وجہ سے چھوٹے کاروبار کی پیداوار کم ہے۔ سکیور رجسٹری سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی گے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ رجسٹری کی بدولت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے کاروبار کو فروغ ملے گا۔ سکیور رجسٹری سے خصوصی طور پر چھوٹی صنعتیں مستفید ہوںگی جن کے پاس گروی رکھنے کیلئے غیر منقولہ جائیداد نہیں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ سکیور رجسٹری کی بدولت چھوٹی صنعتیں منقولہ جائیداد گروی رکھ سکیں گی ۔








