گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1049نئے کیسز،38 اموات رپورٹ ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد، اموات564 ہوگئیں 2,44,778 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 6464 مریض صحتیاب ہوگئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹوکیسز کی تعداد 17045، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 24073تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1049نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،38 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات564 ہوگئیں ۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس …

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹوکیسز کی تعداد 17045، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 24073تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1049نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،38 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات564 ہوگئیں ۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 9070 تک پہنچ گئی، سندھ میں 8640کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3712اور اسلام آباد میں 521 ہوگئی، بلوچستان میں 1759, گلگت بلتستان میں388کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 76ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 6464 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 564 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں38 نئی اموات ہوئیں ہیں ۔ مجموعی طور پر سندھ میں 157، پنجاب میں 175، کے پی کے میں 203، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 22 مریض کووڈ۔19 سے جاں بحق ہوئے۔ کورونا متاثرین میں مقامی پھیلائو84 فیصد جبکہ غیرملکی سفری پھیلائو16 فیصد ہے۔ اب تک 2 لاکھ 44 ہزار 778 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں12196 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 4960 مریض زیر علاج ہیں۔ 226کورونا وائرس کے متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔