بیجنگ ۔ 7 مئی (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا ہے کہ چین کورونا وائرس کی وباء کے آغاز بارے عالمی ادارہ صحت کی تحقیقات کی کوششوں کی حمایت اور تعاون کا اعلان کرتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے …
کورونا وائرس کی وباء کے آغاز بارے عالمی ادارہ صحت کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان چینی وزارت داخلہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 7 مئی (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا ہے کہ چین کورونا وائرس کی وباء کے آغاز بارے عالمی ادارہ صحت کی تحقیقات کی کوششوں کی حمایت اور تعاون کا اعلان کرتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے اور چین کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کو پرل ہاربر اور 9/11 حملوں سے بھی بدتر حملہ قرار دینے کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکہ کو جس دشمن کا سامنا ہے وہ چین نہیں بلکہ کورونا وائرس ہے۔








