پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوہاٹ کا دورہ ، آئی ایس پی آر

کوہاٹ۔ 7 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشنل تیاریوں، پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات سمیت سیکورٹی کی موجودہ صورتحال، علاقے میں کوویڈ 19 کے خلاف پاک فوج کی امداد اور تازہ ترین صورتحال بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر …

کوہاٹ۔ 7 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشنل تیاریوں، پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات سمیت سیکورٹی کی موجودہ صورتحال، علاقے میں کوویڈ 19 کے خلاف پاک فوج کی امداد اور تازہ ترین صورتحال بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوویڈ19 کے خلاف امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے آپریشنل تیاری، مستقل نگرانی اور اعلی حوصلے پر افسران اور جوانوں کی تعریف کی۔ بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ کوہاٹ میں کوویڈ سہولت کا بھی دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دیگر متعلقہ اداروں کو وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں معاونت جاری رکھے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کوویڈ19 کے متاثرہ علاقوں تک پہنچا جائے۔ قبل ازیں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادروطن کے دفاع کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہداءیادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ کوہاٹ پہنچنے پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔