وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ”ایف ایم کنیکٹ- ڈیجیٹل” کا افتتاحی اجلاس ڈاکٹر ولیم اُرے، پروفیسر کشور محبوبانی، پروفیسر ڈاکٹر کیوین پی گلاگھر، ڈاکٹر عادل نجم کی شرکت

اسلام آباد ۔ 08مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ''ایف ایم کنیکٹ- ڈیجیٹل'' کا افتتاحی اجلاس جمعہ کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی سوچ رکھنے والے قائدین نے شرکت کی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال میں ملٹی سٹیک ہولڈرز کے نکتہ نظر سے استفادہ کے لئے ایف ایم۔ کنیکٹ ڈیجیٹل:ٹھاٹ لیڈرز …

اسلام آباد ۔ 08مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ”ایف ایم کنیکٹ- ڈیجیٹل” کا افتتاحی اجلاس جمعہ کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی سوچ رکھنے والے قائدین نے شرکت کی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال میں ملٹی سٹیک ہولڈرز کے نکتہ نظر سے استفادہ کے لئے ایف ایم۔ کنیکٹ ڈیجیٹل:ٹھاٹ لیڈرز سیریز‘ کا آغاز کیا ہے۔ایف ایم۔ کنیکٹ ڈیجیٹل:تھاٹ لیڈر پروگرام کے تحت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دنیا بھر میں مختلف دانشوروں، مصنفین، ماہرین تعلیم اورمحقیقین سے ڈیجیٹل رابطے کے ذریعے تبادلہ خیال کریں گے ’ایف ایم کنیکٹ ڈیجیٹل سیشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی سوچ رکھنے والے قائدین کو مدعو کیا ہے تاکہ کورونا وبا کے بعد کے حقائق پر سوچ بچار ہوسکے اور اس کے عالمی، علاقائی، سیاسی، سماجی اور معاشی اثرات ومضمرات پر غور وخوض کیا جا سکے۔ ان تھاٹ لیڈرز میں ہارورڈ یونیورسٹی کے مذاکرات کے موضوع پر پروگرام کے شریک بانی اور اس شعبے میں دنیا میں مانے ہوئے ماہر ڈاکٹر ولیم اُرے بھی شامل ہیں۔ وہ اس وقت ہارورڈ مذاکراتی منصوبے کے سینئر فیلو اور نامور لکھاری کے طورپر دنیا بھر میں معروف ہیں۔ سنگاپور کے سفارتکار، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سابق صدر اور ماہرتعلیم پروفیسر کشور محبوبانی کو بھی مدعو کیاگیا ہے جو سنگا پور نیشنل یونیورسٹی کے ایشین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے۔آر۔آئی) کے ممتاز فیلو ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی کے فریڈریک ایس پارڈی سکول برائے عالمی مطالعہ کے پروفیسر ڈاکٹر کیوین پی گلاگھر بھی ’ایف ایم کنیکٹ ڈیجیٹل:ٹھاٹ لیڈرز کے اس اجتماع میں شریک ہوں گے۔ ڈاکٹر کیوین گلوبل ڈویلپمنٹ پالیسی سینٹر کے سربراہ ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی کے فریڈریک ایس پارڈی سکول برائے عالمی مطالعہ کے ڈین ڈاکٹر عادل نجم بھی مہمانوں میں شامل ہیں۔’ایف ایم کنیکٹ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے پبلک ڈپلومیسی اقدام کا حصہ ہے۔

مزید خبریں