یاران وطن پروگرام کو بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹروں نے بے حد سراہا ہے، مستقبل میں بھی اس طرز کے پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یاران وطن پروگرام کو بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹروں نے بے حد سراہا ہے، مستقبل میں بھی اس طرز کے پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے بیرون ملک مقیم …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یاران وطن پروگرام کو بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹروں نے بے حد سراہا ہے، مستقبل میں بھی اس طرز کے پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز سے استفادہ کرنے کیلئے پروگرام کا آغاز کیا ہے، 30ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے مربوط اقدامات کیے گئے ہیں،کورونا کے حوالے سے بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات سے استفادہ کریں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ 1800 سے زیادہ ڈاکٹرز بھی ٹائیگر فورس سے منسلک ہیں۔

مزید خبریں