ارجنٹائن میں مکئی سے برآمدی ٹیکس کے خاتمے سے کاشت میں اضافے کا امکان

بیونس آئرس ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) ارجنٹائن حکومت کی جانب سے مکئی پر برآمدی ٹیکس کی کمی کے باعث اس کے زیر کاشت رقبے میں اضافے جبکہ سویا بین کی کاشت میں 4 فیصد کمی کا امکان ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجنٹائن دنیا بھر میں مکئی اور سویابین کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ ہے اور اگلے مہینے دونوں فصلوں کی کاشت ہونی ہے۔انھوں نے بتایا کہ صدر ماریشیو …

بیونس آئرس ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) ارجنٹائن حکومت کی جانب سے مکئی پر برآمدی ٹیکس کی کمی کے باعث اس کے زیر کاشت رقبے میں اضافے جبکہ سویا بین کی کاشت میں 4 فیصد کمی کا امکان ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجنٹائن دنیا بھر میں مکئی اور سویابین کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ ہے اور اگلے مہینے دونوں فصلوں کی کاشت ہونی ہے۔انھوں نے بتایا کہ صدر ماریشیو میکری کے برسر اقتدار آنے کے بعد مکئی کی برآمد پر عائد کردہ بیس فیصد لیوی کے خاتمے کے بعد مکئی کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ یقینی ہے۔

Leave a Reply