واشنگٹن ۔ 18 مئی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی اور ان کے مخالف عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے تاہم انہوں نے معاہدہ طے ہونے میں طویل وقت لگانے پر تنقید بھی کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی خا تون ترجمان مارگن ارٹیگس نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر …
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا افغان صدر اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے کا خیرمقدم

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 18 مئی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی اور ان کے مخالف عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے تاہم انہوں نے معاہدہ طے ہونے میں طویل وقت لگانے پر تنقید بھی کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی خا تون ترجمان مارگن ارٹیگس نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس بات پر افسوس کا ظہار کیا ہے کہ دونوں رہنماﺅں نے سیاسی تصفیہ کرنے میں بہت وقت ضائع کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تنازعہ کے خاتمے کے لئے سیاسی تصفیہ امریکہ کی ترجیح ہے۔ پومپیو نے دونوں رہنماں کی جانب سے انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت اور فوری طور پر عملدرآمد کرنے کے وعدے کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔








