دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) واپڈا نے دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 56800 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 53500 کیوسک اور اخراج 53500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) واپڈا نے دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 56800 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 53500 کیوسک اور اخراج 53500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 60500 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد30500 کیوسک اور اخراج 14500 کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1460.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.640 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1215.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.395 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.098 ملین ایکڑ فٹ ہے۔