صوبہ سندھ کو سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی نے پہنچایا ہے، تحریک انصاف کے رہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

کراچی۔ 18 مئی (اے پی پی)صوبہ سندھ کو سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی نے پہنچایا ہے ، چاند رات تک مارکیٹیں 24 گھنٹے تک کھولی جائیں ، پیپلزپارٹی نے ہر ایمرجنسی کے صورتحال میں پیسے بنائے ہیں ، حکومت سندھ اس وقت خود وینٹیلیٹر پر ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیر کو پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم …

کراچی۔ 18 مئی (اے پی پی)صوبہ سندھ کو سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی نے پہنچایا ہے ، چاند رات تک مارکیٹیں 24 گھنٹے تک کھولی جائیں ، پیپلزپارٹی نے ہر ایمرجنسی کے صورتحال میں پیسے بنائے ہیں ، حکومت سندھ اس وقت خود وینٹیلیٹر پر ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیر کو پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما آفتاب صدیقی، جمال صدیقی،شہزاد قریشی،سدرہ عمران اور دیگر بھی موجود تھے ۔ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیرزمان نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دودن قبل مالز کھول دئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کورونا شام 5 بجے باہر نکلتا ہے اور صرف تاجروں کے پاس جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی نے پہچایا ہے،ان لوگوں سے ابھی تک ایس او پیز نہیں بن سکے ہیں۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ چاند رات تک مارکیٹیں کو 24 گھنٹے تک کھولی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ کو بند کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ کو کھولا جائے،مسجدوں کے لیے فوری نوٹیفکیشن نکالا جائے۔صدر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے کہا کہ حمید سومرو کی حالت سب دوستوں نے دیکھی،انہیں ایک پیناڈول نہیں دی گئی،وہ اسپتال سے گھر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا پھر جب ہم بات کررہے ہیں تو کہتے ہیں تنقید کررہے ہیں ،حمید سومرو کے لیے ہم سب دعاگو ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اپوزشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے سوچنے کا طریقہ بلکل الگ ہے،ہم کبھی بھی ایک پیج پر نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر ایمرجنسی میں پیسے بنائے ہیں جبکہ ہم غریب کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کھیل اب روکے گا ،ہم انہیں ان کی نااہلی کے لیے نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ عید کے بعد کھولیں گے ، ہم پوچھتے ہیں کہ عید کے بعد کیوں عید سے پہلے کیوں نہیں ۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایس او پیز کے مطابق مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ اس کے ساتھ عام لوگوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بھی کھولی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پی پی نیلسن منڈیلا کے پیروکار بن جاتے ہیں،سندھ پہنچتے ہی یہ سویلین ڈکٹیٹر اور ہٹلر کے پیروکار بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جارہا ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت خود اس وقت وینٹیلیٹر پر ہے اور انہیں خود وینٹیلیٹر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حفاظتی کٹس اور ان نائنٹین فائیو ماسک سب کھا گئے ۔