اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پورے خطہ میں غربت اور کورونا کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں تیز کی جانی چاہیے، حکومت خلیجی ممالک خاص کر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر میں مقیم پاکستانیوں کے ایشوز کو مد نظر رکھے ہوئے ہے، وزیر خارجہ ، وزیر برائے شہری …
حکومت خلیجی ممالک خاص کر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر میں مقیم پاکستانیوں کے ایشوز کو مد نظر رکھے ہوئے ہے، ڈاکٹر معید یوسف
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پورے خطہ میں غربت اور کورونا کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں تیز کی جانی چاہیے، حکومت خلیجی ممالک خاص کر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر میں مقیم پاکستانیوں کے ایشوز کو مد نظر رکھے ہوئے ہے، وزیر خارجہ ، وزیر برائے شہری ہوابازی اور وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی میںمدد کے لئے دن رات کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، پیر کو پی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت درپیش سب سے بڑے مسئلہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم چاہتے ہیں کہ عید سے قبل بیرون ملک رکے پاکستانی بحفا ظت وطن واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خلیجی ممالک خاص کر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر میں مقیم پاکستانیوں کے ایشوز کو مد نظر رکھے ہوئے ہے، وزیر خارجہ ، وزیر برائے شہری ہوابازی اور وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی میںمدد کے لئے دن رات کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران لگ بھگ آٹھ سے دس ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جاسکے گا اور ضروری ہے کہ ان کی وطن واپسی پر قرنطینہ سہولیات اور دیگر حفاظتی انتظامات مکمل ہوں،انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی ہمارے لیے محترم ہیں ان کو اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے وطن واپسی پر قرنطینہ اور دوسرے مراحل سے گزرنا ہو گا ،اسی میں بہتری ہے۔ ایک اور سوال پر معاون خصوصی نے کہا کہ چمن اور طورخم بارڈر پر ٹریفک کھول دی گئی عید کے بعد افغانستان سے بھی ٹریفک شروع ہو جائے گی۔









