گذشتہ 24 کے دوران 1841 نئے کیسز، 36 اموات رپورٹ ملک میںکورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43,966، اموات 939 ہوگئی ہیں 4 لاکھ 292 افراد کے ٹیسٹ، 12,489 مریض صحت یاب ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 30 ہزار 538، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 43 ہزار 966 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 36 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 939 ہوگئی ہیں۔ این …

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 30 ہزار 538، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 43 ہزار 966 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 36 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 939 ہوگئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 15 ہزار 976 تک پہنچ گئی، سندھ میں سب سے زیادہ 17 ہزار 241 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 6 ہزار 230 اور اسلام آباد میں 1034 ہو گئی۔ بلوچستان میں 2820، گلگت بلتستان میں550 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 115 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 12 ہزار 489 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 اموات ہوئی ہیں ،کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 939 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 280، پنجاب میں 273، کے پی کے میں 334، گلگت بلتستان 4، اسلام آباد میں 9 اور بلوچستان میں 38 شامل ہیں۔ اب تک 4 لاکھ 292 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں12 ہزار 957 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 735 ہسپتالوں میں 9919 مریض زیر علاج ہیں۔ 342 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں