بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں پاک فوج کے 6 جوان، سویلین ڈرائیور شہید ایف سی کی گاڑی مچھ کے علاقہ گھیب میں پٹرولنگ سے واپسی پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، جے سی او، چارجوان اورسویلین ڈرائیور شہید منڈ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہوا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 19 مئی (اے پی پی) بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں پاک فوج کے 6 جوان اور سویلین ڈرائیور شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ رات ایف سی جوانوں کی گاڑی مچھ بلوچستان کے علاقہ گھیب سے معمول کی پٹرولنگ کرکے واپس آ رہی تھی کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں جونیئر …

راولپنڈی ۔ 19 مئی (اے پی پی) بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں پاک فوج کے 6 جوان اور سویلین ڈرائیور شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ رات ایف سی جوانوں کی گاڑی مچھ بلوچستان کے علاقہ گھیب سے معمول کی پٹرولنگ کرکے واپس آ رہی تھی کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر، چار جوان اور سویلین ڈرائیور شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور سویلین ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔ ایک اور واقعہ میں مچھ بلوچستان کے علاقہ منڈ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کا جوان سپاہی امداد علی شہید ہو گیا۔