وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے مذہبی امور پیر سیّد حبیب عرفانی اور علماء کرام کی ملاقات کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں علماء کرام کے کردارپر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے مذہبی امور پیر سیّد حبیب عرفانی اور علماء کرام نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے علماء کرام میں پیر سیّد اسرار الحق نظامی، پیر توصیف النبی مجددی، علامہ عظمت حسین شاہ اور علامہ محمد اصغر …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے مذہبی امور پیر سیّد حبیب عرفانی اور علماء کرام نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے علماء کرام میں پیر سیّد اسرار الحق نظامی، پیر توصیف النبی مجددی، علامہ عظمت حسین شاہ اور علامہ محمد اصغر شامل تھے۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں موجودہ حالات میں علماء کرام کاکردار خصوصاً عوام میں حفاظتی تدابیر کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مساجد، درگاہوں اور خانقاہوں کے معاملات کے بہتر انتظام کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران علماء کرام کی جانب سے مختلف تجاویز وزیرِاعظم کو پیش کی گئیں۔ وزیرِاعظم نے علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے حوالہ سے آگاہی پھیلانے خصوصاً عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرانے کی ترغیب دینے میں علماء کرام کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر اہم معاملہ میں علماء و مشائخ سے رہنمائی حاصل کی ہے اور علماء کرام کی مشاورت اور رہنمائی سے ہی معاملات میں پیشرفت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

مزید خبریں