بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں دوسری طرف سندھ حکومت نے ٹائیگر فورس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔ان کا یہ دہرا معیار کیوں ۔ وفاق ٹائیگر فورس پر سیاست نہیں کرے گا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈارکی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہاہے کہ بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں دوسری طرف سندھ حکومت نے ٹائیگر فورس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔ان کا یہ دہرا معیار کیوں؟ ۔ وفاق ٹائیگر فورس پر سیاست نہیں کرے گا ، سندھ حکومت اس پر سیاست کر رہی ہے …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہاہے کہ بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں دوسری طرف سندھ حکومت نے ٹائیگر فورس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔ان کا یہ دہرا معیار کیوں؟ ۔ وفاق ٹائیگر فورس پر سیاست نہیں کرے گا ، سندھ حکومت اس پر سیاست کر رہی ہے ، ہم کسی سطح پر گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے،عیدکے بعد کامیاب نوجوان پروگرام دوبارہ متحرک کریں گے۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران ان کا رضاکارانہ جذبہ اور کمیونٹی کی خدمت کیلئے ان کا جنون انتہائی قابل تعریف ہے۔رضاکاروں کی اکثریت ایس او پی کو یقینی بنانے کے لئے مساجد میں تعینات ہے، احساس کفالت پروگرام میں بے روزگار مزدوروں کی رجسٹریشن، قیمتوں کی جانچ پڑتال کے لئے مارکیٹوں کا دورہ کرنے، ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ کی ضروریات کی اشیاء کی دستیابی کی اطلاع دینے کے لئے فرائض تفویض کئے گئے ہیں ، متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مناسب ٹریننگ سیشن کے بعد رضاکاروں کو فرائض تفویض کیے جاتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے تحت رجسٹرڈ رضاکاروں کی خدمات کو بروئے کار لانے کے لئے دس لاکھ رجسٹرڈ رضاکاروں کی مرحلہ وار تعیناتی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سندھ نے پہلے دن سے ہی ٹائیگر فورس کی ذمہ داری لینے سے انکار تھا۔ٹائیگر فورس اسی پر کام کرے گی جس کی ہدایت ڈسٹرکٹ انتظامیہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے ایک لاکھ 54 ہزار ٹائیگر فورس کل سے سندھ میں کام کرے گی ۔کل گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ کام کرے گی۔دس لاکھ نوجوانوں کا ہیومین ریسورس ٹائیگر فورس کی صورت میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس عید کی نماز کے قوائد وضوابط پر عمل درآمد کروائے گی ۔ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹائیگر فورس کو عزت دینی ہے ،سمارٹ ڈاون میں نرمی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ایک لاکھ 15 ہزار ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے ذمہ داریاں ادا کیں۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز،بے روزگار افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے پر ٹائیگر فورس نے کام کیا،عثمان ڈار نے کہا کہ اس سال کے اختتام تک ٹائیگر فورس سے کام لینا ہے ،سندھ میں وفاق کے منصوبوں پر ٹائیگر فورس مدد کرے گی ،انہوں نے کہاکہ ہم کسی سطح پر 18 ویں تحت میں ترمیم پر حملہ کر رہے ہیں نہ کریں گے۔ ٹائیگر فورس کی سب سے بڑی فورس پنجاب میں ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ ایک طرف سندھ گمراہ کر رہا کہ وفاق سندھ کے ساتھ کام نہیں کر رہی ۔دوسری طرف سندھ نے ٹائیگر فورس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں ۔اسمبلی کے فلور پر وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کی بات کرتے ہیں ۔سندھ میں پھر ان کا دوہرا معیار کیوں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں ایک لاکھ 54 ہزار افراد سے کام کیوں نہیں لیا۔ٹائیگر فورس سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کام کر رہی ہے۔ایک لاکھ 54 ہزار نوجوان سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ٹائیگر فورس صرف مسائل کی نشاندہی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ عید کے بعد سندھ کی گلی گلی میں ٹائیگر فورس کام کرتی نظر آئے گی۔ٹائیگر فورس میں50 ہزار انجینئر ہیں ،اڑھائی ہزار ڈاکٹرز ہیں۔انہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ میں غربت بڑھی،سندھ حکومت پر کوئی مالی بوجھ نہیں ہے ،پھر کیوں سندھ انکار کر رہا ہے۔ہم کسی سطح پر گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے۔انہوںنے کہاکہ وفاق ٹائیگر فورس پر سیاست نہیں کرے گا۔ سندھ صرف اس معاملے پر سیاست کر رہا ہے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ پارلیمنٹ میں 18 ویں ترمیم کے بعد پرفارمنس پر بات ہونی چاہیے۔اٹھارہویں ترمیم میں پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔ سندھ میں سینکڑوں لوگ کتے اور سانپ کی ویکسین نہ ہونے کے باعث مر گئے۔ن کے اپنے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ کامیاب نوجوان پروگرام میں شرح سود کو 3 فی صد لا رہے ہیں۔کامیاب جوان پروگرام آگے بڑھے گا۔عید کے بعد کامیاب نوجوان پروگرام کو دوبار فعال کریں گے۔

مزید خبریں