بھارت کے 9 لاکھ عسکری اہلکار کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش کر دیئے،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوتوا پر ایمان رکھنے والی قابض مودی سرکار چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدلنے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے 9 لاکھ عسکری اہلکار کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، کل …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوتوا پر ایمان رکھنے والی قابض مودی سرکار چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدلنے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے 9 لاکھ عسکری اہلکار کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، کل ان قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش کر دیئے۔

مزید خبریں