اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کے پہلے روز جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں جمعة الوداع، نماز عید اور اس سے متلعق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے زور دیا …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کے پہلے روز جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں جمعة الوداع، نماز عید اور اس سے متلعق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے زور دیا کہ احتیاطی تدابیر، 6 فٹ کا فاصلہ، ماسک کا استعمال، گلے ملنے اور مصافحہ سے گریز پر عمل سے ہی کورونا وباءپر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، ریل گاڑی، پرہجوم مقامات پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عید گذشتہ تمام عیدوں سے مختلف ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عید پر لاک ڈاو¿ن کے دوران مشکلات کا شکار ہونے والے لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے اور ان لوگوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی علاج معالجہ کی صلاحیت معلوم کی جائے تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی طے ہو سکے۔ فورم کو یونین کونسل کی سطح پر جیو گرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈیٹا شیئرنگ کا مربوط نظام موجود ہے، اسی کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ یقینی بنائی جائے۔ این سی او سی نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اس وباءکے دوران عوام کو آگاہ رکھنے کےلئے شاندار کردار ادا کیا ہے۔








