وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں ہونے والے شدید جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں، طیارہ سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثہ کے …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں ہونے والے شدید جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں، طیارہ سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثہ کے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔