سیالکوٹ ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان و کنونیئر سٹی کورونا ریلیف فنڈ محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے سلسلہ میں شہر کے مخیرحضرات اور کاروباری شخصیات کی کوششیں قابل تحسین ہیں، عید الفطر کی آمد آمد ہے تمام مخیر حضرات اور اہل ثروت افراد اﷲ کی رضا کیلئے تنگ دست، غریبوں اور نادار لوگوں …
عید الفطر کے پیش نظر تمام مخیر اور اہل ثروت افراد اﷲ کی رضا کیلئے غریبوں اور نادار لوگوں کی مالی امداد کیلئے آگے آئیں،محمد عثمان ڈار

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان و کنونیئر سٹی کورونا ریلیف فنڈ محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے سلسلہ میں شہر کے مخیرحضرات اور کاروباری شخصیات کی کوششیں قابل تحسین ہیں، عید الفطر کی آمد آمد ہے تمام مخیر حضرات اور اہل ثروت افراد اﷲ کی رضا کیلئے تنگ دست، غریبوں اور نادار لوگوں کی مالی امداد کیلئے آگے آئیں،کورونا کی وبا کی اور بدترین معاشی بحران کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان اور ذہنی اذیت کا شکار ہے، مشکل وقت اور آزمائش کے لمحات زندہ قوموں پر آتے رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناںمحمد عثمان ڈار نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں” سٹی کورونا ریلیف فنڈ“ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








