اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا سے پاکستان سپیچ اینڈلینگوئج پیتھالوجسٹ ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹرنازیہ ممتاز اوربورڈ آف گورنرز کی رکن شبنم عمران نے ملاقات کی۔ڈاکٹرنازیہ ممتاز او شبنم عمران نے ڈاکٹرظفرمرزا کو اپنی ایسوسی ایشن کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا، ڈاکٹرظفرمرزا نے ایسوسی ایشن کے اغراض ومقاصد کو سراہا انہوں نے سپیچ اینڈلینگوئج پیتھالوجسٹ کیلئے تعلیمی قابلیت اورپیشہ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا سے پاکستان سپیچ اینڈلینگوئج پیتھالوجسٹ ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹرنازیہ ممتاز اوربورڈ آف گورنرز کی رکن شبنم عمران کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا سے پاکستان سپیچ اینڈلینگوئج پیتھالوجسٹ ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹرنازیہ ممتاز اوربورڈ آف گورنرز کی رکن شبنم عمران نے ملاقات کی۔ڈاکٹرنازیہ ممتاز او شبنم عمران نے ڈاکٹرظفرمرزا کو اپنی ایسوسی ایشن کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا، ڈاکٹرظفرمرزا نے ایسوسی ایشن کے اغراض ومقاصد کو سراہا انہوں نے سپیچ اینڈلینگوئج پیتھالوجسٹ کیلئے تعلیمی قابلیت اورپیشہ کے ضابطوں سے متعلق آگاہی بھی حاصل کی۔ شبنم عمران نے معاون خصوصی کوعطائیت کے خاتمہ اورایسوسی ایشن کو رجسٹرڈ کرانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ڈاکٹرنازیہ ممتاز نے سپیچ اینڈلینگوئج پیتھالوجی کے تعلیمی اداروں کے نصاب کے معیاراورایکریڈیٹیشن سے متعلق معروضات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹرظفرمرزانے کہاکہ الائیڈ ہیلتھ کونسل کے قیام کامعاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیاجائیگا۔انہوں نے اس شعبہ میں عطائیت کے خاتمہ کیلئے ہیلتھ کئیر کمیشن سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا اور وفد کو یقین دلایا کہ وزارت صحت وقومی خدمات سے متعلق امورکوجلد حل کرلیا جائیگا۔ انہوں نے نیک مقاصد کیلئے ایسوسی ایشن کی خدمات کوسراہا۔








