سرینگر۔ 25مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جائیدادیں غیر کشمیریوں کو فروخت نہ کرکے تجارت، تعلیم اور ترقی کے نام پر جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنے کے بھارتی عزائم کو ناکام بنائیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے عید الفطر کے سلسلے میںجموں …
بھارت کو ایک مضبوط فوج کے باوجود کشمیر میں شکست سے دوچار ہونا پڑے گا، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر۔ 25مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جائیدادیں غیر کشمیریوں کو فروخت نہ کرکے تجارت، تعلیم اور ترقی کے نام پر جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنے کے بھارتی عزائم کو ناکام بنائیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے عید الفطر کے سلسلے میںجموں وکشمیر کے عوام کے نام ایک پیغام میں ان پر زوردیا ہے کہ وہ غیر کشمیریوں کو کرایہ دار کے طورپر بھی قبول نہ کریں۔ انہوں نے لوگوں پر زوردیاکہ وہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کے خلاف بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنے رشتہ داروں ، دوستوں اور ساتھیوں کو بھی قائل کریں کہ وہ تجارت ، تعلیم اور ترقی کے نام پر بھی اپنی جائیداد بیرونی لوگوں کو فروخت نہ کریں۔ حریت چیئرمین نے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر میں مسلسل جابرانہ تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدمی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ظالم کا رسوا ہونا قانون قدرت ہے۔انہوں نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی طور پربھی بھارتی منصوبوں کی مزاحمت کی ضرورت ہے اور غیر کشمیریوں کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے چاہے وہ مزدور یا گزشتہ کئی سالوں سے علاقے میں رہائش پذیر طلباءہی کیوں نہ ہوںکیونکہ وہ بھارت کے کٹھ پتلی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ جموں و کشمیر میں بھارت کے مذموم ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے اس کے ساتھ تعاون کریں گے انہیں عوام کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کشمیری شہداءکی میتوں سے بھی خوفزدہ ہے اور وہ تدفین اور آخری دیدار کے لیے بھی میتیں ان کے والدین کے حوالے کرنے سے انکارکررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکشمیری عوام کے ہیرو ہیں اور جس مقام پر انہیں دفن کیا جاتا ہے وہ کشمیری عوام کے لئے ایک مقدس مقام ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوان شہداءکے مشن کو پورا کرنے کے لئے پ ±رعزم ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بھارت ان کی میتوں کو سمندر میں پھینک دیتا ہے یا جنگلوں میں دفن کردیتا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ جنت میں رہنے والے ہیں۔حریت چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کو جدید ترین اسلحے سے لیس ایک مضبوط فوج کے باوجود کشمیر میں شکست سے دوچار ہونا پڑے گا اور بالآخر فتح کشمیریوں کی ہوگی۔








