اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار مسلم کش ایجنڈے پر کار بند ہے ، ضلع کولگام کے علاقہ منزگام میں سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ دنیا اس وقت کورونا وائرس کر ذد میں …
مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار مسلم کش ایجنڈے پر کار بند ہے ، منزگام میں سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے،مشعال ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار مسلم کش ایجنڈے پر کار بند ہے ، ضلع کولگام کے علاقہ منزگام میں سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ دنیا اس وقت کورونا وائرس کر ذد میں ہے اور انسانی جانوں کو بچایا جا رہا ہے،مگر مودی سرکار کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ کورونا کی آڑ میں مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ کرنے میں مصروف ہے،مقبوضہ کشمیر میں عوام کورونا وائرس سے متاثر ہے،ہندوستانی حکومت ان کے علاج کے بجائے سرچ آپریشن اور انکاو¿نٹرز میں مصروف ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے آج کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے نام پر شہید کر دیا،ضلع کولگام میں انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے تاکہ ہندوستان اپنے ظلم کو چھپا سکے۔








