اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ شہزاد ارباب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے پشاور اپنے گاو¿ں تہکال میں اپنے آبائی حجرے میں عید منانے کی 130 سالہ پرانی روایت کو توڑ دیا۔ کورونا وائرس سے اپنے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے عید کو سادگی کے ساتھ منانے کی …
ہم نے گھر پر ہی عیدالفطر منائی، اپنے آبائی حجرے میں عید منانے کی 130 سالہ پرانی روایت کو توڑ دیا،شہزاد ارباب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ شہزاد ارباب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے پشاور اپنے گاو¿ں تہکال میں اپنے آبائی حجرے میں عید منانے کی 130 سالہ پرانی روایت کو توڑ دیا۔ کورونا وائرس سے اپنے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے عید کو سادگی کے ساتھ منانے کی سرکاری ہدایات کے مطابق ، ہم نے گھر پر ہی عیدالفطر منائی۔ ہم اگلی عید الاضحی پر بھی روایت جاری رکھیں گے۔








