اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے متاثرہ علاقوں میں 3430 ہیکٹراراضی پرفضائی اورزمینی سپرے مکمل کرلیاہے۔این ڈی ایم اے کے ایک ترجمان نے پیر کوبتایا کہ متاثرہ علاقوں میں سپرے کے ساتھ ساتھ دولاکھ50 ہزار ہیکٹرعلاقہ کا سروے بھی مکمل کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں زمینی اورفضائی سپرے کا کام ابھی …
این ڈی ایم اے نے ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے متاثرہ علاقوں میں 3430 ہیکٹراراضی پرفضائی اورزمینی سپرے مکمل کرلیاہے،ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے متاثرہ علاقوں میں 3430 ہیکٹراراضی پرفضائی اورزمینی سپرے مکمل کرلیاہے۔این ڈی ایم اے کے ایک ترجمان نے پیر کوبتایا کہ متاثرہ علاقوں میں سپرے کے ساتھ ساتھ دولاکھ50 ہزار ہیکٹرعلاقہ کا سروے بھی مکمل کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں زمینی اورفضائی سپرے کا کام ابھی بھی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ایک ہزار ، بلوچستان میں 2200 ، خیبرپختونخوامیں 200 اور سندھ میں 30 ہیکٹراراضی پرٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے سپرے کیاگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک کے 50 اضلاع ٹڈی دل سے متاثرہوئے ہیں جن میں بلوچستان کے31 ، خیبرپختونخواکے 8، پنجاب کے 9 اورسندھ کے دواضلاع شامل ہیں۔








