پاکستان کشمیر کاز کےلئے پرعزم ہے اور کبھی بھی اس عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وزیر مملکت شہر یار آفریدی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سرحدی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کاز کےلئے پرعزم ہے اور کبھی بھی اس عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید گزارنے چکوٹھی سیکٹر گئے، آزاد …

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سرحدی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کاز کےلئے پرعزم ہے اور کبھی بھی اس عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید گزارنے چکوٹھی سیکٹر گئے، آزاد کشمیر میں عید کرنے کا مقصد کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کےلئے پرعزم ہے اور کبھی بھی اس عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کےلئے دنیا کو بھارت پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے۔