اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سنیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے فنڈ میں عطیات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے سے زیادہ کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ …
وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے سے زیادہ کے عطیات جمع ہو چکے ہیں،سنیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سنیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے فنڈ میں عطیات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے سے زیادہ کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مخیر حضرات اور معاونین کی سخاوت اور جذبہ ایثار قابل تحسین ہے، بلاشبہ یہ ایک عظیم مقصد ہے، سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت عطیہ کئے جانے والے ہر روپے کے ساتھ 4 روپے مزید شامل کرے گی، کریڈٹ کارڈ سے ، 6677 پر ایس ایم ایس یا ایزی پیسہ اور جاز کیش وغیرہ کے ذریعے عطیات بھجوائے جا سکتے ہیں۔








