تمام پاکستانیوں سے سماجی فاصلوں پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ اپنی عید پی آئی اے کے جہاز حادثہ کے شہداءکورونا کی صورتحال میں روٹی کمانے کی کوشش کرنے والے سب غریبوں، ڈاکٹرز، نرسز، کورونا کے مریضوں، ہبھارتی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں، بھارتی میں اسلامو فوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینیوں اور مسلمان مہاجرین کے نام وقف کرتا ہوں،تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ اپنی عید پی آئی اے کے جہاز حادثہ کے شہداءکورونا کی صورتحال میں روٹی کمانے کی کوشش کرنے والے سب غریبوں، ڈاکٹرز، نرسز، کورونا کے مریضوں، ہبھارتی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں، بھارتی میں اسلامو فوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینیوں اور مسلمان مہاجرین کے نام وقف کرتا ہوں،تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ سماجی فاصلوں پر عمل کریں۔ عید پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری تمام پاکستانیوں بلکہ تمام انسانوں سے درخواست ہے کہ وہ سماجی فاصلوں پر عمل کریں، ماسک پہنیں،اپنے ہاتھ دھوئیں تاکہ وہ خود اور اپنے عزیز خاندان والوں اور دوستوں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل سے سرخرو ہو کر نکلے گا۔انہوں نے قوم کو عید کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عید پی آئی اے کے جہاز حادثہ کے شہداءکورونا کی صورتحال میں روٹی کمانے کی کوشش کرنے والے سب غریبوں، ڈاکٹرز، نرسز، کورونا کے مریضوں، ہندوستانی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں، ہندوستان میں اسلامو فوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینیوں اور مسلمان مہاجرین کے نام وقف کرتا ہوں۔انہوں نے نماز عید بھی گھرپر ادا کی۔