اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر (این سی او سی) میں ملک کے تمام ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے پاکستانیوں کو لانے کےلئے کورونا وائرس کے حوالہ سے سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ منگل کو وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت …
وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی زیرصدارت این سی او سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر (این سی او سی) میں ملک کے تمام ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے پاکستانیوں کو لانے کےلئے کورونا وائرس کے حوالہ سے سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ منگل کو وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں سمیت سول ایوی ایشن کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے تمام ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے پاکستانیوں کو لانے کےلئے کورونا وائرس کے حوالہ سے ایئر پورٹ پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ باہر سے آنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا تمام وفاقی اکائیوں کے ساتھ شیئر کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کا ڈیٹا صرف پی آ ئی اے شئیر کر رہا ہے، باقی ایئر لائنز نہیں کر رہیں۔ صوبائی نمائندوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا ڈیٹا صوبوں کو فراہم کیا جائے۔ اجلاس کے نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ایئر لائن واپس آنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات وفاقی اکائیوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو¿ کو روکا جائے اور ٹی ٹی کیو کی سٹرٹیجی پر عمل کیا جائے۔








