واشنگٹن۔ 26 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت) ڈبلیو ایچ او( نے انسانی زندگی کی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ملیریا کی دوا ”ہائیڈروکسی کلوروکین“ کے کورونا مریضوں پر تجربات بند کر دیئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق جب تک اس دوا کے محفوظ ہونے کا علم نہیں ہو جاتا تب تک مختلف ممالک میں مریضوں پر تجربات …
ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکین کے تجربے بند کر دیئے

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 26 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت) ڈبلیو ایچ او( نے انسانی زندگی کی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ملیریا کی دوا ”ہائیڈروکسی کلوروکین“ کے کورونا مریضوں پر تجربات بند کر دیئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق جب تک اس دوا کے محفوظ ہونے کا علم نہیں ہو جاتا تب تک مختلف ممالک میں مریضوں پر تجربات بند رہیں گے۔ قبل ازیں یہ تحقیق سامنے آئی تھی کہ اس دوا سے ممکنہ طور پر اموات کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس دوا سے دل کی دھڑکن میں اضافے پر بھی بحث جاری ہے تاہم اس کے باوجود پیر کو برازیل کے صدر نے کورونا کے مریضوں کے لیے یہ دوا جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔








