چین "ایک ملک دو نظام ” کی پالیسی پر قائم رہنے کا پختہ عزم رکھتاہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ۔ 27 مئی (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چیاو لی جیان نے کہا کہ قومی عوامی کانگریس کے مجلس قائمہ کے نائب سربراہ وانگ چھنگ نے ہانگ کانگ کی قومی سلامتی سے متعلق قانون سازی کی قرارداد کے مسودہ کی وضاحت کی ہے۔چینی حکومت کے متعلقہ اداروں نے مذکورہ ایجنڈے پر بیانات دیے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ " ایک ملک …

بیجنگ ۔ 27 مئی (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چیاو لی جیان نے کہا کہ قومی عوامی کانگریس کے مجلس قائمہ کے نائب سربراہ وانگ چھنگ نے ہانگ کانگ کی قومی سلامتی سے متعلق قانون سازی کی قرارداد کے مسودہ کی وضاحت کی ہے۔چینی حکومت کے متعلقہ اداروں نے مذکورہ ایجنڈے پر بیانات دیے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ ” ایک ملک دو نظام ” کی پالیسی پر قائم رہے گا ، ملک کے اقتداراعلیٰ، سلامتی اور ترقی کی مثبت طور پر حفاظت کرے گا اور ہانگ کانگ کے امور میں کسی بھی غیرملکی قوتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرے گا۔