سعودی عرب ، مساجد، اذان سے پندرہ منٹ پہلے کھلیں گی، نئے ضوابط

مکة المکرمہ ۔ 27 مئی (اے پی پی) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کیے جانے پر وزیر اسلامی امور عبداللطیفآل الشیخ نے مساجد میں جمعہ اور جماعت کی نمازوں کی ادائیگی کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ جمعہ کی نماز اور خطبہ 15 منٹ کا ہوگا۔ تمام مساجد اذان سے 15 منٹ قبل کھولی جائیں …

مکة المکرمہ ۔ 27 مئی (اے پی پی) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کیے جانے پر وزیر اسلامی امور عبداللطیفآل الشیخ نے مساجد میں جمعہ اور جماعت کی نمازوں کی ادائیگی کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ جمعہ کی نماز اور خطبہ 15 منٹ کا ہوگا۔ تمام مساجد اذان سے 15 منٹ قبل کھولی جائیں اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کردی جائیں ، اذان اور اقامات کے مابین وقفہ 10 منٹ کا کیا جائے۔.تمام مساجد میں نماز کے اوقات میں کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں ، مساجد سے قران کریم ا ور کتب عارضی طور پر اٹھا لی جائیں۔.مساجد کی صفوں میں ہر نمازی کے درمیان کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ایک صف سے دوسری صف کے درمیانی فاصلہ ایک صف کے برابر رکھا جائے( یعنی اگر کسی مسجد میں 6 صفیں بنتی تھیں تو وہاں 3 صفیں بنائیں جائیں)مساجد میں پینے کے پانی کے تمام کولرز اور ڈسپینسرز بند کردئیے جائیں۔مساجد میں کسی قسم کی کھانے پینے کی اشیا فراہم نہ کی جائیں علاوہ ازیں عطر اور مسواک بھی نہ رکھی جائے۔