لندن ۔ 27 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں لاطینی امریکا یومیہ انفیکشن کی تعداد میں یورپ اور امریکا کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی امریکی ڈائریکٹر کیریسا ایتین نے کہا ہے کہ ا?ئندہ ماہ جون کے تیسرے ہفتے تک برازیل میں کووِڈ 19 سے یومیہ 1 ہزار سے زائد اموات واقع ہونے کا خدشہ ہے۔ برازیل میں …
لاطینی امریکا یومیہ انفیکشن کی تعداد میں یورپ اور امریکا کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے، ڈبلیو ایچ او

مزید خبریں
لندن ۔ 27 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں لاطینی امریکا یومیہ انفیکشن کی تعداد میں یورپ اور امریکا کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی امریکی ڈائریکٹر کیریسا ایتین نے کہا ہے کہ ا?ئندہ ماہ جون کے تیسرے ہفتے تک برازیل میں کووِڈ 19 سے یومیہ 1 ہزار سے زائد اموات واقع ہونے کا خدشہ ہے۔ برازیل میں اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 24 ہزار زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اسی طرح خطے میں میکسیکو، ارجنٹائن اور کولمبیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔








