اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، قومی وقار اورسالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے، اپنے بیانیہ سے وفا نہ کرنے والے قوم سے کیا …
ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، قوم ملک کے دفاع اور ترقی کیلئے ایک ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، قومی وقار اورسالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے، اپنے بیانیہ سے وفا نہ کرنے والے قوم سے کیا وفا کریں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قوم ملک کے دفاع اور ترقی کیلئے ایک ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صاحبہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں، اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اپنے بیانیہ سے وفاء نہ کر سکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے، آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی، ان وفاؤں کی تصاویر ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کی صورت دنیا بھر میں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔








