اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے پرامن مقاصد کیلئے ہیں اور 28 مئی قوم کی تاریخ میں ایک اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے جب پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا گیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق جمعرات کو یوم تکبیر کے حوالہ سے اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطہ میں …
بھارتی جارحانہ عزائم سے پوری دنیا واقف، پاکستان کے جوہری اثاثے پرامن مقاصد کیلئے ہیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے پرامن مقاصد کیلئے ہیں اور 28 مئی قوم کی تاریخ میں ایک اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے جب پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا گیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق جمعرات کو یوم تکبیر کے حوالہ سے اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے اور ایٹمی صلاحیت نے خطہ میں طاقت کے توازن کو قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحانہ عزائم سے پوری دنیا واقف ہے اور پاکستان نے ہر سطح پر کوشش کی ہے کہ امن و سلامتی کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کی مناسبت سے ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہو گی کہ ملکی دفاع اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور ملکی تعمیر و ترقی اور قومی مفاد کو مدنظر رکھیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پرامن مقاصد کیلئے ہے اور ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔








