اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 96700 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 67200 کیوسک اور اخراج 67200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر …
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 96700 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 67200 کیوسک اور اخراج 67200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 61200 کیوسک اور اخراج70 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 39300 کیوسک اور اخراج 18100 کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1442.33 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.013 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1212.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.189 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








