اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی)احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد ادائیگی مراکز کھل گئے ہیں جہاں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت بیروزگار افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش کیٹگری 4 کے تحت ادائیگیوں کا باقاعدہ آغاز 18 مئی سے ہوا …
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی مراکز عید کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے 92 لاکھ 20 ہزار افراد میں 112 ارب 16 کروڑ روپے تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی)احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد ادائیگی مراکز کھل گئے ہیں جہاں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت بیروزگار افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش کیٹگری 4 کے تحت ادائیگیوں کا باقاعدہ آغاز 18 مئی سے ہوا تھا۔ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے تحت احساس ایمرجنسی کیش کیلئے درخواستوں کیلئے پورٹل25 مئی کو رات ساڑھے 11 بجے بند ہوگیا تھا۔ پورٹل پر کل 48 لاکھ 79 ہزار 7 سو 30 درخواستیں موصول ہوئیں۔ کورونا ریلیف فنڈ کے تحت فنڈ وصولی کا عمل بھی جاری ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ایک روپیہ عطیہ کرنے پر حکومت پاکستان کی طرف سے چار روپے فنڈ میں شامل کئے جائیں گے۔ ملک بھر میں کل 112 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقم 92 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ پنجاب میں48 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد رقم 39 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں34 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد رقم 28 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 21 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد رقم17 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ بلوچستان میں 5 ارب 24 کروڑ سے زائد رقم 4 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں ایک ارب 74 کروڑ روپے سے زائد رقم ایک لاکھ 40 ہزار افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ گگت بلتستان میں 77 کروڑ سے سے زائد رقم 61 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ اسلام آباد میں 41 کروڑ سے زائد رقم 33 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ صارفین میں کیٹگری کے لحاظ سے تقسیم شدہ رقم کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ احساس کفالت پروگرام یعنی کیٹگری ون کے تحت 55 ارب 25 کروڑ سے زائد رقم 44 لاکھ 78 ہزار افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ کیٹگری ٹو ایس ایم ایس کے ذریعہ جن کی نشاندہی کی گئی ان میں 38 ارب 18 کروڑ سے زائد رقم 31 لاکھ 81 ہزار افراد میں تقسیم کی گئی۔ تیسری کیٹگری جس کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ کے تحت کی جا رہی ہے۔ اس کیٹگری میں 18 ارب 72 کروڑ سے زائد رقم 15 لاکھ 60 ہزارافراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے تحت ایمرجنسی کیش کی کیٹگری 4 کی ادائیگیوں پر بھی انہی قواعد و ضوابط کا اطلاق ہو گا جن کے تحت کیٹگری 2 اور 3 کی ادائیگیاں کی گئیں۔








