اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور اسی نے آگے چل کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دِن …
ایٹمی پروگرام نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا، پاکستان خطے میں امن پر یقین رکھتا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور اسی نے آگے چل کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دِن ہے جس دِن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر اْبھرا۔ خطے میں طاقت کا توازن قائم ہوگیا۔ انھوں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھتے وقت دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ وطن کے دفاع اور اسے بیرونی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن پر یقین رکھتا ہے اور ترقی امن ہی کی بدولت حاصل ہو گی۔








