لاہور۔28 مئی (اے پی پی )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو اور جنرل ضیا کو جاتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 80ئ کی دہائی میں جب ساری قوم پیٹ پر پتھر باندھ کر ایٹمی پروگرام کی آبیاری کر رہی تھی تب آلِ شریف دو سو سے پانچ سو روپے ٹیکس دیا کرتی تھی۔ انہوں …
پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو اور جنرل ضیا کو جاتا ہے،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

مزید خبریں
لاہور۔28 مئی (اے پی پی )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو اور جنرل ضیا کو جاتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 80ئ کی دہائی میں جب ساری قوم پیٹ پر پتھر باندھ کر ایٹمی پروگرام کی آبیاری کر رہی تھی تب آلِ شریف دو سو سے پانچ سو روپے ٹیکس دیا کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے کرنے کیخلاف اور عالمی قوتوں کے ساتھ مالی لین دین کیلئے سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو قائل کرنے میں مصروف تھے، اس بات کا اعتراف نواز شریف کے دور کے وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنی تحریروں اور انٹرویوز میں بھی کیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لینے پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو شرم آنی چاہئے، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیا الحق، اسحاق خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر کو جاتا ہے اور پوری پاکستانی قوم ان شخصیات کو ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی کوششوں پر سلامِ محبت پیش کرتی ہے۔








