اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے اپنے دور حکومتوں میں ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹا ان کی قیادت کو کیوں توفیق نہ ہوئی کہ وہ بدعنوان عناصر کا احتساب کرتی ، جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج پی ٹی آئی کی حکومت …
اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے اپنے دور حکومتوں میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا’اگر آج پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہوتی تو چینی پر سبسڈی لینے والوں کی کون تحقیقات کرتا پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے اپنے دور حکومتوں میں ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹا ان کی قیادت کو کیوں توفیق نہ ہوئی کہ وہ بدعنوان عناصر کا احتساب کرتی ، جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہوتی تو چینی پر سبسڈی لینے والوں کی کون تحقیقات کرتا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوئی شوگر مل نہیں جو ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ موجودہ اپوزیشن نے اپنے دور حکومتوں میں بہت محنت کرکے اداروں کو تباہ کیا جبکہ ہم نے کرپشن کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے ،شوگر مافیا کو بے نقاب کیا ،تحقیقات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بہتر اصلاحات لا کر ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے ۔








