اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے جبکہ 4400 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے جن میں بلوچسستان کے 31، خیبر پختونخوا کے 11 ، پنجاب میں12 اور …
ٹڈی دل کے خلاف آپریشن، 24 گھنٹوں کے دوران 3لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے، 4400 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا، ترجمان این ڈی ایم اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے جبکہ 4400 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے جن میں بلوچسستان کے 31، خیبر پختونخوا کے 11 ، پنجاب میں12 اور سندھ میں 7 اضلاع متاثر ہیں۔ ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ملک بھر میں 1150 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ آپریشن کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ4400 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بلوچسستان میں 1700 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا ہے۔ پنجاب میں 1000 ہیکٹر، خیبر پختونخوا میں 900 ہیکٹر اور سندھ میں گذشتہ روز 800 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔








