مال بردار جہاز سائبلک ٹریڈیشن کے افغانستان ٹرانزٹ کیلئے 16 ہزار ٹن یوریا لے کر گوادر بندرگاہ میں لنگر انداز ہونے سے بحری تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داؤد کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ مال بردار جہاز سائبلک ٹریڈیشن افغانستان ٹرانزٹ کیلئے سولہ ہزار ٹن یوریا لے کر گوادر بندرگاہ میں لنگر انداز ہوا ہے، بحری تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے اس نوعیت کا یہ پہلا مال بردار جہاز پاکستان میں لنگر انداز …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ مال بردار جہاز سائبلک ٹریڈیشن افغانستان ٹرانزٹ کیلئے سولہ ہزار ٹن یوریا لے کر گوادر بندرگاہ میں لنگر انداز ہوا ہے، بحری تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے اس نوعیت کا یہ پہلا مال بردار جہاز پاکستان میں لنگر انداز ہوا ہے جس سے بحری تجارت کے ایک نئے دور کا آغازہوا ہے پہلی مرتبہ سامان کی بیگنگ غیر ملکی بندرگاہوں کی بجائے مقامی طور پر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کے یوریا کی پیکنگ گوادر میں کر کے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان ترسیل کی جائے گی ، جس سے مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کے لیبر کی تمام ملازمتیں مقامی آبادی کیلئے مختص کرنے کے حوالے سے پہلے سے ہدایات دی جا چکی ہیں۔