اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے پلیٹ فارم سے چارں صوبوں بشمول آزاد و جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کو سنٹرلائزڈ ریسورس مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی، آر ایم ایس کا اجراء (آج) ہفتہ کو ہو گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں جمعہ کو اعلیٰ سطحی اجلاس …
میجر جنرل آصف محمود گوریا کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس این سی او سی کے پلیٹ فارم سے چارں صوبوں بشمول آزاد و جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کو سنٹرلائزڈ ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے حوالہ سے بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے پلیٹ فارم سے چارں صوبوں بشمول آزاد و جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کو سنٹرلائزڈ ریسورس مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی، آر ایم ایس کا اجراء (آج) ہفتہ کو ہو گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں جمعہ کو اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات این سی او سی کے ڈائریکٹر آپریشن اینڈ پلاننگ میجر جنرل آصف محمود گوریا نے کی۔ میجر جنرل گوریا نے کہا کہ ہسپتال کے ڈیٹا کی حقیقت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ صوبوں میں اس کے ڈیٹا کے حوالہ سے مختلف مسائل ہیں، کوویڈ۔19کے مریضوں کی تعداد اور رابطے کا پتہ لگانے کیلئے اعداد و شمار میں تضاد نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ذریعے کمیونٹی موبلائزیشن کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) شہبات علی شاہ نے کہا کہ تمام صوبوں نے آر ایم ایس سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلومات کے تبادلے اور صورتحال کے تجزیہ کیلئے سندھ سے موصول ہونے والے اعداد و شمار میں تضادات موجود ہیں، اس نئے نظام سے ڈیٹا اور دیگر معلومات بروقت پہنچ سکیں گی۔ صوبائی نمائندوں نے فورم کو آر ایم ایس سے متعلق ان کی انتظامیہ کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور نظام پر اپنے تاثرات پیش کئے۔ این سی او سی کو بتایا گیا کہ عالمی سطح پر کوویڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کے ٹیسٹ’ ٹریک اینڈ کورنٹین حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈائون کا طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس خطرے کو کم کرنے کیلئے ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی کے ساتھ مختلف اضافی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔








