وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹڈی دل کے خاتمے کی مہم کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کردیا،نقصانات کاتخمینہ لگانے کی ہدایت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس،ٹڈی دل کے تدارک کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

لاہور۔29 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹڈی دل کے خاتمے کی مہم کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کردیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کی سرویلنس کیلئے ہیلی کاپٹر کو استعمال میں لایاجاسکے گااورمحکمہ زراعت اورپی ڈی ایم اے حکام کو ہیلی کاپٹراستعمال میں لانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں اوراداروں کو ٹڈی دل سے …

لاہور۔29 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹڈی دل کے خاتمے کی مہم کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کردیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کی سرویلنس کیلئے ہیلی کاپٹر کو استعمال میں لایاجاسکے گااورمحکمہ زراعت اورپی ڈی ایم اے حکام کو ہیلی کاپٹراستعمال میں لانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں اوراداروں کو ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے 24گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے غیر معمولی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے اورفصلوں کو بچانے کیلئے ایک ارب روپے کے وسائل فراہم کیے ہیں۔وفاقی حکومت کے تعاون سے فضائی سپرے بھی کیا جارہا ہے۔ جامع لائن آف ایکشن کے ذریعے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں اور جون اورجولائی میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے حوالے سے پیشگی تیاریاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود راجن پوراوربھکر کے دورے کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔تین لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر سپرے کیاجاچکا ہے۔17متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کی موثر نگرانی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ٹڈی دل سکواڈ کو میدان میں اتاردیاگیاہے اور اینٹی ٹڈل دل سکواڈمیں شامل گاڑیاں متاثرہ علاقوں میں سپرے کررہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حکومتی اقدامات سے عوام خصوصاً کسانوں کو آگاہ رکھاجائے اورٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ ٹڈی دل کے چیلنج سے بھی عزم اورجامع حکمت عملی کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس جمع کرائی جائے۔ دیگر صوبوں کے ساتھ مشاورت کی جائے اورایک دوسرے کے تجربے شیئر کیے جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی پی ڈی ایم اے اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔