اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کورونا اور ٹڈی دل کے لئے الگ الگ ہیلپ لائنز قائم کر دیں۔یہ ہیلپ لائنز این ڈی ایم اے کے آپریشن روم میں قائم کی گئی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کووڈ ہیلپ لائن 61ـ01ـ111 ـ0304 جبکہ ٹڈی دل ہیلپ لائن 62ـ01ـ111 ـ0304 ہے۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ عوام چوبیس گھنٹے …
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کورونا اور ٹڈی دل کے لئے الگ الگ ہیلپ لائنز قائم کر دیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کورونا اور ٹڈی دل کے لئے الگ الگ ہیلپ لائنز قائم کر دیں۔یہ ہیلپ لائنز این ڈی ایم اے کے آپریشن روم میں قائم کی گئی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کووڈ ہیلپ لائن 61ـ01ـ111 ـ0304 جبکہ ٹڈی دل ہیلپ لائن 62ـ01ـ111 ـ0304 ہے۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ عوام چوبیس گھنٹے ان نمبروں پر فون کر کہ اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے لئے کورونا ہاٹ لائن157ـ157ـ111 ـ051پہلے سے موجود ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کسان حضرات ٹڈی دل سے متعلقہ شکایات کے لئے این ایل سی سی کی ہاٹ لائن999 ـ222ـ111 ـ051 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔ دریں اثناء نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے ملک سے کو رونا وباء اور ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔








