امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سابق نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کو رہا کرنے پر ایران سے اظہار تشکر

واشنگٹن ۔ 5 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے سابق نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کو رہا کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران نے سابق نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کو رہا کر کے ثابت کیا ہے کہ ہمارا اس سے معاہدہ ہو سکتا ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا …

واشنگٹن ۔ 5 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے سابق نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کو رہا کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران نے سابق نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کو رہا کر کے ثابت کیا ہے کہ ہمارا اس سے معاہدہ ہو سکتا ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے ثابت کیا ہے کہ اس سے معاہدہ ہو سکتا ہے تاہم صدر ٹرمپ نے ایران سے کسی معاہدے کی وضاحت نہیں کی۔واضح رہے کہ13 برس تک امریکی بحریہ میں خدمات سرانجام دینے والا مائیکل وائٹ آن لائن دوست بننے والی ایرانی خاتون سے ملاقات کے لیے تہران گیا تھا اورجولائی 2018 میں ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید خبریں